بشنوئی گینگ کے شوٹر مختلف جگہ گرفتار

   

نئی دہلی: دہلی پولیس لارنس بشنوئی گینگ اور آرزو بشنوئی گینگ کے خلاف مسلسل اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سل نے گینگ کے سات شوٹروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ شوٹر ہریانہ اور راجستھان میں قتل کی وارداتیں کرنے جارہے تھے۔ تاہم اسپیشل سل نے بروقت ان کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ یہ تمام ملزمان پہلے بھی قتل اور جبری وصولی کی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں۔دہلی پولیس کا خصوصی سیل بدمعاشوں کیخلاف مسلسل کام کر رہا ہے۔ لارنس بشنوئی گینگ کے ساتھ ساتھ دیگر گینگوں پر بھی شکنجہ سخت کیا جا رہا ہے۔ گینگ کے خلاف بھی ملک بھر میں کارروائی کی جا رہی ہے۔