سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر وائیرل ہونے والے ایک ویڈیو میں مذکورہ شخص کو اس کے گھر بکرا لینے سے روکتے اور چیختے چلاتے دیکھایاگیاہے۔
تھانے۔ پولیس نے چہارشنبہ کے روز بتایاکہ بقرعید کے پیش نظراپنے گھر ایک بکرا لانے پر مہارشٹرا کے ضلع تھانے کی ایک ہاوز نگ کامپلکس میں کچھ مکینوں نے اعتراض جتایاہے۔ منگل کی رات میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد پولیس بھایندر علاقے کی مذکورہ ہاوز نگ سوسائٹی کو پہنچی۔
میرا روڈ پولیس اسٹیشن کے ایک اسٹیشن ہاوز افیسر (ایس ایچ او) نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ انہو ں نے ان مکینوں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں سمجھایاہے۔
سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر وائیرل ہونے والے ایک ویڈیو میں مذکورہ شخص کو اس کے گھر بکرا لینے سے روکتے اور چیختے چلاتے دیکھایاگیاہے۔
پولیس اہلکار نے کہاکہ ہر سال عید الاضحی کے پیش قبل ازوقت یہ شخص پولیس کو اپنے گھر بکرا لانے کے عمل سے واقف کرواتا ہے کیونکہ اس کے پاس بکرا رکھنے کے لئے کوئی دوسری جگہ نہیں ہے۔
اہلکار نے کہاکہ ”اگلے دن وہ بکرا لے کر چلاجاتا ہے اوراس کے گھر میں جانور ذبح نہیں کیاجاتا ہے“۔ انہوں نے کہاکہ اب اس آدمی سے کہا ہے کہ وہ پولیس کی موجودگی میں جانور کواپنے گھر سے باہر لے جائے۔
اہلکار نے کہاکہ اس خصوص میں ایک رسمی شکایت وصول کی گئی ہے اورکسی بھی قسم کا جرم درج نہیں کیاگیاہے۔