بلقیس بانو کیس کے مجرم ر ادھے شیام شاہ کو 7 دن کی پیرول

   

احمد آباد۔ 20 ستمبر (ایجنسیز) گجرات ہائی کورٹ نے 2002 کے بلقیس بانو گینگ ریپ اور قتل کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے 11 مجرموں میں سے ایک، رادھے شیام بھگوان داس شاہ کو 7 دنوں کی پیرول دے دی ہے۔ رادھے شیام شاہ کی طرف سے وکیل کے ڈی پرمار نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ رادھے شیام شاہ کو خاندان کی مالی حالت کو دیکھتے ہوئے اور خاندانی مالیاتی معاملات میں مدد کے لیے پیرول کی ضرورت ہے۔ وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ شاہ کو اس سے پہلے دسمبر 2025 میں پیرول دی گئی تھی۔ عدالت نے درخواست میں دی گئی دلیلوں اور جیل حکام کی رائے پر غور کرنے کے بعد پیرول دینے کا فیصلہ کیا۔
جسٹس سنجیو جے ٹھاکر کی عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست میں دی گئی وجوہات اور جیل حکام کی رائے کو دیکھتے ہوئے، درخواست گزار کے حق میں اپنے اختیارِ تمیزی (صوابدیدی اختیار) کا استعمال کرنا درست لگتا ہے