بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں آئی این وی آئی ٹی این سی ڈیز کی فہرست سازی تاریخی اقدام :گڈکری

   

نئی دہلی : مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے ممبئی میں بی ایس ای شیئر مارکٹ میں این ایچ آئی این وی آئی ٹی ڈیبینچرز کی فہرست کو آج رسمی طور پر نشان زد کیا۔ یہ ڈیبینچرز ناقابل تبدیلی ہیں یعنی انہیں شیئر میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ بی ایس ای میں صبح 9.15 بجے ایک تقریب میں انہوں نے گھنٹی بجاکر شیئربازار میں خریدوفروخت کا آغاز کیا۔ سکریٹری ایم او آر ٹی ایچ اور چیئرمین، این ایچ اے آئی الکا اپادھیائے اس موقع پر دیگر معززین کے ساتھ موجود تھیں۔ گڈکری نے تمام ادارہ جاتی اور خوردہ سرمایہ کاروں کا ان کے زبردست ردعمل اور این ایچ اے آئی کی ساکھ پر بھروسہ کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا۔ گڈکری نے کہا کہ بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں آئی این وی آئی ٹی این سی ڈیز کی فہرست سازی تاریخی اقدام ہے کیونکہ یہ بنیادی ڈھانچے کی فنڈنگ میں لوگوں کی شرکت کی نئی صبح کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے این سی ڈیز کا 25فیصد خوردہ سرمایہ کاروں کیلئے محفوظ کر رکھا ہے ۔ آئی این وی آئی ٹی کے راؤنڈ 2 کو اپنے آغاز کے صرف 7 گھنٹوں میں تقریباً 7 بار اوور سبسکرائب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب سے زیادہ بھروسہ کے ساتھ 8.05فیصد سالانہ کی موثر بڑھوتری پیش کرتا ہے ۔