بنڈی سنجے کیخلاف آؤٹ لک نوٹس جاری کرنے کویتا کا مطالبہ

   

نظام آباد۔ 13 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر ٹی آر ایس کے کویتا نے مرکزی وزیر مملکت داخلہ بندی سنجے کے فرزند پر عائد سنگین الزامات کے پیش نظر فوری لک آؤٹ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ ملک چھوڑ کر فرار نہ ہوسکے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بعض سوشل میڈیا کارکنوں کی غیر ذمہ دارانہ حرکت کے باعث متاثرہ نابالغ لڑکی کی تصاویر منظرعام پر آئیں، جس سے اس کی زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تصاویر شیئر کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور کہا کہ کسی بھی نابالغ لڑکی کی شناخت ظاہر کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔تلنگانہ رکشنا سینا دفتر، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کو صرف بچت کے اصول سکھائے جبکہ آندھرا پردیش کو مالی فوائد فراہم کیے۔ کویتا نے اعلان کیا کہ تلنگانہ رکشنا سینا کی جانب سے 20 مئی تا 20 جون‘‘جھنڈا تہوار’’منایا جائے گا تاکہ پارٹی تنظیم کو مزید مستحکم کیا۔