حیدرآباد۔/3 مارچ، ( سیاست نیوز) بنگلور کی ایک ہوٹل میں کل پیش آئے بم دھماکہ واقعہ کے ملزمین کا پتہ چلانے کیلئے این آئی اے نے آندھرا پردیش کے کڑپہ ضلع میں دھاوے کئے ہیں۔ کڑپہ ضلع سے بم دھماکہ کے تار جوڑنے کی کوشش پر عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق میدپور منڈل کے چرلہ پلی گاؤں میں سلیم نامی نوجوان کی این آئی اے نے تلاش شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سلیم پی ایف آئی کا رکن ہے اور این آئی نے اسے گاؤں میں اچانک کارروائی کرتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی توثیق نہیں کی گئی۔ این آئی اے کے مطابق سلیم نے بنگلور میں بعض افراد کو فون کیا تھا۔ این آئی اے نے سلیم کو ایک مسجد کے پاس اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ نماز کیلئے جارہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ سلیم پر 2 لاکھ روپئے کا انعام ہے۔1