بچوں کے آدھار رجسٹریشن کیلئے نئے رہنما اصول

   

5 سال سے کم عمر بچوں کے آدھار کیلئے والدین کا فنگر پرنٹ اور تعلق کا ثبوت لازمی
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : یونیک آئیڈنٹی فیکشن اتھاریٹی آف انڈیا ( UIDAI ) نے 5 سال سے کم عمر بچوں کیلئے آدھار کارڈ جاری کرنے کے طریقہ کار میں دو بڑی اہم تبدیلیاں کی ہیں ۔ ان نئے قوانین کا مقصد بچوں کے آدھار رجسٹریشن کے عمل کو مزید محفوظ اور شفاف بنانا ہے ۔ نئے ضوابط کے مطابق اب 5 سال سے کم عمر کے بچوں کا آدھار کارڈ خاندان کے سربراہ یعنی والدین یا قانونی سرپرست کے آدھار کارڈ کی بنیاد پر ہی جاری کیا جائے گا چونکہ 5 سال سے کم عمر کے معصوم بچوں کے انگلیوں کے نشانات یا آنکھوں کا اسکیان نہیں لیا جاسکتا اس لیے اب رجسٹریشن کے وقت والدین میں کسی ایک کی بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ عمل کے دوران والدین میں سے کی ایک کے فنگر پرنٹ یا آئی ریز اسکیان کئے جائیں گے ۔ بچے کا آدھار کارڈ بنوانے اب بچے کی تاریخ پیدائش کا ثبوت برتھ سرٹیفیکٹ اور خاندان کے ساتھ تعلق کا ثبوت فراہم کرنا لازمی ہوگا ۔ بچے کے والدین یا قانونی سرپرست کے پاس درست آدھار کارڈ ہونا ضروری ہے ۔ جس کی بائیو میٹرک کے طور پر تصدیق کی جائیگی اب یہ خاندان کے واحد سربراہ کی ذمہ داری ہوگی ایسے بچے جو چائیلڈ کئیر انسٹی ٹیوشنس (CCI) میں رہ رہیں ان کیلئے بھی UIDAI نے ضابطہ واضح کردیا ہے ایسے بچوں کو آدھار کارڈ جاری کرنے ضلع چائلڈ ویلفیر آفیسر سے جاری کردہ سرٹیفیکٹ کو درست اور قانونی تصدیقی دستاویز تسلیم کیا جائیگا ۔ 2/k/b