بھوپال کے سرکاری اسپتال میں لگی آگ میں چار نومولود بچوں کی موت

,

   

افرتفری کے بیچ‘ متوفی بچوں کے افراد خاندان نے الزام لگایاکہ بچوں کو بچانے کے لئے اسپتال کا عملہ موقع سے فرار ہوگیا۔


بھوپال۔حکومت کی نگرانی میں چلائے جانے والے کملا نہرو بچوں کے اسپتال میں شریک چار بچے پیر کی رات پیش آنے والے مہیب آتشزدگی کے واقعہ میں ہلال ہوگئے ہیں‘ مدھیہ پردیش چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے یہ بات بتائی ہے۔

اسپتال کے تیسری منزل پر موجود وارڈ میں یہ آگ لگی تھی ایک عہدیدار کے بموجب یہاں پر ائی سی یو تھا۔

چوہان نے ٹوئٹ کیاکہ”پہلے سے شدید طور پر بیمار تین بچوں کو بچانے سے قاصر رہے۔ بچاؤ کا کام تیز ی سے چل رہا ہے او رآگ پر قابو پالیاگیا ہے مگر بدقسمتی سے چار بچوں کی زندگیوں کو ہم بچا نہیں سکے ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”واقعہ کی ایک اعلی سطحی جانچ کے احکامات دئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری (اے سی ایس) صحت اور میڈیکل تعلیم محمد سلیمان کی نگرانی میں جانچ کرائی جائے گی“۔پیر کی رات میں یہ آتشزدگی کاواقعہ پیش آیا۔

اسپتال کے باہر لوگوں کو اپنے بچوں کی تلاش میں بھاگتے ہوئے دیکھا گیاہے۔فتح نگر فائراسٹیشن انچار ج زبیر خان نے کہاکہ مذکورہ آگ 9بجے رات کو لگی اور رات 10بجے ٹنڈرس موقع پر دوڑے اور آگ کے شعلوں پر قابو پالیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بچوں کے اسپتال میں دھواں گھس گیاتھا‘ خان نے کہاکہ آگ لگنے کی وجہہ شارٹ سرکٹ ہوسکتا ہے۔

جانکاری ملنے کے بعد میڈیکل ایجوکیشن وزیرواشواس سارنگ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے اسپتال میں ہی قیام کیاتھا۔افرتفری کے بیچ‘ متوفی بچوں کے افراد خاندان نے الزام لگایاکہ بچوں کو بچانے کے لئے اسپتال کا عملہ موقع سے فرار ہوگیا۔

ایک والدین نے کہاکہ اب تک وہ اپنے بچہ کو تلاش نہیں کرسکے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بعض والدین کو اپنے بچوں کے ساتھ اسپتال باہر دوڑتے دیکھا گیاہے۔

اس سے قبل جو اسپتال میں موجود تھے اس عورت نے کہاکہ روم کے اندر بہت دھواں بھرا ہوا ہے۔ کملا نہرو چلڈرن اسپتال حمیدیہ اسپتال کا حصہ ہے جو ریاست کے بڑے سرکاری طبی سہولتوں میں شمار کیاجاتا ہے۔

واقعہ کو ”انتہائی دردناک“ قراردیتے ہوئے سابق چیف منسٹر اور اپوزیشن لیڈر کمل ناتھ نے واقعہ کی اعلی سطحی جانچ او رذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی ہے۔

ریاستی بی جے پی کے صدر وشنو دت شرما نے بھی واقعہ پر افسوس ظاہر کیا۔ زخمیو ں کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے انہیں نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیاہے۔