کلکتہ : درگا پوجا کے موقع پر کلکتہ پولیس نے جونیئر ڈاکٹروں کو دوبارہ ابھیا پرکرما سے روک دیا ہے ۔ مبینہ طور پر پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کی تھی اور جلوس کو روکنے کی کوشش کی تاہم مظاہرین تمام روکاوٹوں کو ختم کرکے آگے بڑھ گئے ۔آر جی کار کے ڈاکٹر سیکت نیوگی نے کہاکہ بھوک ہڑتال کررہے انیکیت کی حالت دوسروں سے زیادہ سنگین ہے ۔ پیشاب میں کیٹون پائی گئی ہیں۔ ہم نے رپورٹ دیکھی ہے ، اس میں کچھ تیزابیت پیدا ہونے لگی ہے ۔ لیکن رپورٹ سے یہ واضح ہے کہ آہستہ آہستہ ان کی حالت نازک ہوتی جا رہی ہے ۔ ایمرجنسی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے ۔ ہمیں 10 تا 15 منٹ مل سکتے ہیں۔ آئی سی یو کے بغیر اس کا علاج مشکل ہے ۔ ہم نے انیکیت کو مشاہدے کے لیے آئی سی یو میں لے جانے کا مشورہ دیا۔ انیکیت سے بات ہوئی۔ وہ آپس میں اس پر بات کریں گے اور اس پر فیصلہ کریں گے ۔