بین ریاستی گانجہ اسمگلنگ کا ریاکٹ بے نقاب

   

حیدرآباد ۔8۔ مئی (سیاست نیوز) سکندرآباد ریلوے پولیس اور جی آر پی نے ایک مشترکہ کارروائی میں بین ریاستی گانجہ اسمگلنگ ریاکٹ کا پردہ فاش کردیا اور دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 17.909 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا جس کی مالیت 8 لاکھ 95,450 روپئے بتائی گئی ہے ۔ ڈی ایس پی ریلوے پولیس سید نعیم الدین جاوید نے بتایا کہ 24 سالہ دیپک سوئن ساکن سورت گجرات متوطن اڈیشہ کے ساتھ ایک 16 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا جبکہ اس ٹولی کا اصل سرغنہ 25 سالہ راجیش کمار بتایا گیا ہے جو اڈیشہ سے تعلق رکھتا ہے جو مفرور ہے۔عk/