بیٹیوں کی شادی کیلئے ادھار لینے گئی خاتون کی اجتماعی آبروریزی

   

بھرت پور: راجستھان میں بھرت پور کے روپواس تھانہ علاقے میں اپنی دو بیٹیوں کی شادی کے لیے سود پر قرض لینے گئی ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔متاثرہ نے اس سلسلے میں دو لوگوں کے نام لے کر پولیس میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے موبائل سے زیادتی کی اس گھناؤنی حرکت کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی دی اور لوگوں سے ناجائز تعلقات قائم رکھنے کے لئے دباؤ ڈالا۔ خاتون نہ جانے پر ملزمان نے اپنے ایک ساتھی کو خاتون کے گھر کے باہر بٹھایا اور اسلحہ دکھا کر گھر سے باہر نہیں آنے دیا۔پولیس کو دی گئی رپورٹ میں متاثرہ نے روپواس کے رہنے والے مکھن اور نونیت کا نام لیا ہے ۔ بتایا گیا کہ جب خاتون ملزم کے پاس پیسے لینے گئی تو نونیت ڈگور اسے پیسے دینے کے بہانے اپنے گھر لے گیا، جہاں مکھن اور نونیت نے اسے ڈرا دھمکا کر اس کی عصمت دری کی۔متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ چند روز قبل ایک نوجوان نے مکھن نامی شخص سے پریشان ہو کر خود کشی کے لیے پانی کی ٹینکی پر چڑھا تھا۔ نوجوان نے مکھن نامی شخص سے سود پر رقم لی تھی۔ نوجوان نے مکھن کو 5 ہزار کی بجائے 24 ہزار روپے دیے تھے ۔ اس کے بعد بھی مکھن اسے مسلسل تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا۔ بعد ازاں موقع پر پہنچی پولیس اور سب ڈویژنل افسر نے نوجوان کو ٹینک سے نیچے اترنے پر آمادہ کیا۔ اگر پولیس ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرتی تو اس کے حوصلے اتنے بلند نہ ہوتے ۔