گاؤں کی ترقی کیلئے 25 لاکھ کی منظوری، ہائی کمان کی مداخلت سے معذرت خواہی
حیدرآباد۔/12 مارچ، ( سیاست نیوز) ورنگل کے اسٹیشن گھن پور سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس رکن اسمبلی ٹی راجیا پر خاتون سرپنچ کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کے بعد ہائی کمان نے مداخلت کی اور اس معاملہ کی یکسوئی کی گئی ہے۔ رکن اسمبلی ٹی راجیا پر دھرما ساگر منڈل کی جانکی پورم گاؤں کی خاتون سرپنچ نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے سنسنی دوڑا دی تھی۔ ہائی کمان کی ہدایت پر رکن اسمبلی آج سرپنچ کے مکان پہنچے۔ پولیس اور بی آر ایس کارکنوں کی کثیر تعداد بھی وہاں پہنچ گئی۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ وہ ہائی کمان کی ہدایت اور خاتون سرپنچ کے شوہر پروین کی دعوت پر پہنچے ہیں۔ ہائی کمان نے مجھے بعض مشورے دیئے ہیں اور تمام قائدین کو ملکر کام کرنے کی ہدایت دی گئی۔ رکن اسمبلی نے خاتون سرپنچ اور ان کے شوہر سے بات چیت کی اور مشترکہ طور پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا ہے انہیں افسوس ہے۔انہوں نے سرپنچ سے معذرت خواہی کی۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ میں نے کسی کے خلاف بھی مخاصمت کا رویہ اختیار نہیں کیا۔ خواتین کو ان کا حق دلانے کیلئے وہ ہمیشہ کوشاں رہے اور آئندہ بھی خواتین کے احترام کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے جانکی پورم گاؤں کی ترقی کیلئے 25 لاکھ روپئے منظوری کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خاتون سرپنچ نے کہا کہ وہ رکن اسمبلی کی مدد سے سرپنچ منتخب ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی توہین کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پارٹی میں ہر سطح پر خواتین کا احترام ہونا چاہیئے۔ جو کوئی خواتین کی توہین کرے گا وہ اسے کیروسین ڈال کر جلانے کیلئے تیار ہیں۔ پارٹی میں اگر غلطی کی جائے گی تو وہ ضرور مذمت کریں گی۔ رکن اسمبلی اور سرپنچ کے درمیان بظاہر اختلافات ختم ہوچکے ہیں۔ر
حیدرآبا دمیں گرمی کے ساتھ بے موسم بارش کی پیش گوئی
حیدرآباد12مارچ(یواین آئی) حیدرآباد میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے تاہم دوسری طرف محکمہ موسمیات نے شہر میں گرمی کے ساتھ بے موسم بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔15مارچ سے شہر کے آسمان پر بادلوں کا امکان ظاہر کیاگیا ہے اور 21مارچ کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ڈاکٹر اے سراونی سائنسداں ہندوستانی محکمہ موسمیات حیدرآباد نے تصدیق کی ہے کہ سرگرم تلاطم کے نتیجہ میں موسمی تبدیلی ہوگی اور حیدرآباد کے ساتھ ساتھ مغربی و شمالی تلنگانہ کے متصل اضلاع میں اوسط تا شدید بارش کاامکان ہے ۔اسی دوران تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی نے کہا کہ اگرچہ کہ گذشتہ چار برسوں کے دوران مارچ میں شہر میں بارش نہیں ہوئی ہے ۔
سال 2019اور2021میں کوئی بھی بارش نہیں ہوئی تھی۔5مارچ 2014کو شہر میں اعظم ترین بارش 38.4 ملی میٹر درج کی گئی تھی۔