انہوں نے عوام سے گذارش کی ہے کہ وہ کانگریس کو کم ازکم150سیٹیں دیں۔
بنگلورو۔انتخابی ریاست کرناٹک کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہاکہ وہ مجوزہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کو 40سیٹوں سے زیادہ نہ دیں۔
ہاویری ضلع کے ہنگال ٹاؤن میں ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر نے عوام سے گذار ش کی کہ وہ کانگریس کو 150سے سیٹیں دیں ”ورنہ ایک حکومت تشکیل دینے کی بی جے پی دوبارہ کوشش کریگی“۔
انہو ں نے دہرایاکہ ”بی جے پی کو 40سے زائد سیٹیں نہ دیں“۔راہول گاندھی نے کہاکہ وزیراعظم بدعنوانی کی بات تو کرتے ہیں ”وہ خود 40فیصد کمیشن لینے والے بدعنوان قائدین کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھتے ہیں“۔
انہوں نے کہاکہ ”یہ دیکھاتا ہے کہ وہ بدعنوانی لڑتے نہیں ہیں“۔مذکورہ کانگریس لیڈر نے کہاکہ ”سابق چیف منسٹر جگدیش شیتر کو ٹکٹ دینے سے بی جے پی نے انکار کیاکیونکہ وہ بدعنوانی میں شامل نہیں ہیں اور کیونکہ انہوں نے 40فیصد کمیشن نہیں لیاہے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”ایک رکن اسمبلی کا بیٹا میسور صندل صابن اسکام میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ یہاں پر ایسے بہت سارے اسکام ہیں‘ جیسے پولیس سب انسپکٹر بھرتی اسکام‘ اسٹنٹ پروفیسر اسکام‘ اسٹنٹ انجینئر ملازمت اسکام‘ وغیرہ وغیرہ۔
بی جے پی نے سابق میں ”اراکین اسمبلی کی پیسوں کے چوری“ کرکے حکومت بنائی تھی۔ وہ چوری کی حکومت تھی“۔ راہول گاندھی نے کہاکہ ”بی جے پی قائدین بسوانا جی کی بات کرتے ہیں‘ وہ ان کے سامنے ماتھا ٹیکتے ہیں مگر ان کے تعلیمات کے خلاف کام کرتے ہیں۔
بی جے پی نے ایک کمیونٹی کو دوسرے کے خلاف لڑایا ہے۔ بی جے پی قائدین بسوانا جی کے نظریات پر عمل پیرا نہیں ہیں‘ وہ 2-3ارب پتیوں کی مدد کررہے ہیں مگر کسانوں او رمزدور کے مسائل کی دیکھ بھال نہیں کررہے ہیں“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”بی جے پی کم از کم پانچ سالوں میں ہر کنٹراکٹ میں عوام سے 40فیصد کمیشن لے رہی ہے۔ اب ہم(کانگریس) لوگوں کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہم کرناٹک کے غریب لوگوں کے لئے ”گروہا لکشمی“اسکیم کے وعدے کررہے ہیں جس میں ہر گھر کی سربراہ عورت کو ماہانہ2000ر وپئے دئے جائیں گے‘ گروہا جیوتی“ اسکیم جس میں 200یونٹ تک مفت برقی ہر گھر کو ماہانہ فراہم کی جائے گی ”انا بھاگیا“ اسکیم جس میں 10جے جی چاؤل ہر ماہ بی پی ایل خاندانوں کو فراہم کئے جائیں گے اور ”یوا ندھی“ اسکیم میں ہر ماہ ہر گریجویٹ کو 3000روپئے اور ڈپلوما ہولڈرس کو1500روپئے فراہم کئے جائیں گے۔ اور اس کام کوپہلے دن سے انجام دیاجائے گا۔ وہ چالیس فیصد کمیشن لیتے ہیں۔ ہم 4وعدے پورے کریں گے“۔