بی جے پی کی بی ٹیم نہیں ہے اے ائی ایم ائی ایم۔ اسدالدین اویسی

,

   

اسدالدین اویسی نے داسانا علاقے میں گھر گھر مہم چلائی ہے
غازی آبادی۔ اے ائی ایم ائی ایم صدراسدالدین اویسی نے پیر کے روز سماج وادی پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے مسلم ووٹوں کو منقسم کرنے بی جے پی کی بی ٹیم کے طور پر اے ائی ایم ائی ایم کے کام کرنے کے الزامات کا مذاق اڑاتے ہوئے پیر کے روز کہاکہ وہ اپنی پارٹی کی حیثیت کو اے پلس تک پہنچانے کے لئے کام کررہے ہیں۔

مذکورہ کل ہندمجلس اتحاد المسلمین کے قائد نے دوبارہ کہا کہ وہ کانگریس کوچھوڑ کر کسی بھی سیاسی پارٹی سے ہاتھ ملانے کے لئے تیار ہیں تاکہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کوشکست دیں۔

مذکورہ حیدرآباد ایم پی کی پارٹی یوپی اسمبلی انتخابات میں بھگیاداری پریورتن مورچہ کے حصہ کے طور پر 203سیٹوں پر مقابلہ کررہی ہے‘ جوانتخابات سے قبل یوپی کے ایک سابق وزیر بانو سنگھ کشواہا کے جن ادھیکار پارٹی اورومن مشرام کی قیادت والی بی اے ایم سی ای ایف کے ساتھ کیاگیا اتحاد کا حصہ ہے۔

بی اے ایم سی ای ایف یا کل ہند پسماند ے اور اقلیتی طبقات ملازمین فیڈریشن جس کا قیام دلت لیڈر کانشی رام نے عمل میں لایاتھا۔

غازی آباد کے اقلیتی اکثریت والے صاحب آباد او رلونی علاقے میں مہم کے ایک دن بعد اویسی نے پیر کے روز ضلع کے داسانا علاقے میں گھر گھر جاکر مہم چلائی اور لوگوں سے ان کی سیاسی جماعت کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔