تاوان کیلئے خود اپنا اغوا کرنے والے طالب علماور اس کے دو ساتھی گرفتار

   

شاہجہاں پور (یو پی): ایک طالب علم اور اس کے ساتھی، جنہوں نے خود اغوا ہونے کا ڈرامہ کیا اور اتر پردیش کے شاہجہاں پور ضلع میں خاندان کے افراد سے رقم بٹورنے کیلئے 2 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش ایس کٹرا ٹاؤن میں رہنے والے بی بی اے کے ایک طالب علم سنجیو تیاگی نے گزشتہ پیر کو یہ کہہ کر گھر چھوڑا تھا کہ وہ بریلی سے اپنی مارک شیٹ لانے جارہا ہے لیکن وہ رات گئے تک گھر واپس نہیں آئے۔انہوں نے بتایا کہ طالب علم کی والدہ کے واٹس ایپ نمبر پر رات گئے کال آئی جس میں کہا گیا تھا کہ آپ کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا ہے اور اگر 2 لاکھ روپے تاوان کے طور پر نہیں دیے گئے تو اسے قتل کر دیا جائے گا۔