ترنگا نئے بھارت کی امنگوں کی علامت :منوج سنہا

   

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ قومی پرچم ہمارے آبا و اجداد کی قربانیوں اور جد وجہد اور نئے بھارت کی امنگوں اور امیدوں کی علامت ہے ۔انہوں نے تمام شہریوں سے ‘ہر گھر ’ مہم کو مستحکم کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔بتادیں کہ 22 جولائی 1947 کو قومی ترنگے کو سرکاری طور پر لہرایا گیا تھا۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر اسی مناسبت سے جمعے کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘22 جولائی کو ہمارے قومی پرچم کو اپنایا گیا تھا یہ ہمارے آبا و اجداد کی قربانیوں اور جد وجہد اور نئے بھارت کی امنگوں اور امیدوں کی علامت ہے ’۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ‘آئیے ہم اسی جوش و جذبے سے ترنگے کے عزت اور وقار کو بر قرار رکھنے کے لئے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔منوج سنہا نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں تمام شہریوں سے ‘ہر گھر ’ کی تحریک کو مستحکم کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ‘میں تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ’ہر گھر ’ کی تحریک کو مستحکم کریں آئیے ہم 13 سے 15 اگست کے درمیان اپنے گھروں پر لہرانے یا اس کی نمائش کرنے کا عہد کرتے ہیں۔