تشدد کمزور کا ہتھیار ہے‘ راہول گاندھی کا سی پی ائی(ایم) ارایس ایس ‘ بی جے پی پر کیرالا میں حملہ

,

   

کیرالا میں سی پی ائی(ایم ) او رآر ایس ایس‘ بی جے پی دونوں جمعرات کے روز کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہاکہ دونوں کا بنیادی مقصد تشدد ہے وہیں کانگریس عدم تشدد پر بھروسہ کرتی ہے

کوزیکوٹی۔کیرالا میں سی پی ائی(ایم ) او رآر ایس ایس‘ بی جے پی دونوں جمعرات کے روز کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہاکہ دونوں کا بنیادی مقصد تشدد ہے وہیں کانگریس عدم تشدد پر بھروسہ کرتی ہے

کیرالا کے کوزیکوٹی میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے سی پی ائی(ایم) کو پچھلے ماپ کیرالا میں دو یوتھ کانگریس لیڈروں کے قتل کا مورد الزام ٹہرایا ۔

قبل ازیں دن میں انہوں نے اکیس سالہ کرپیش اور چھبیس سالہ شرتھ لال کے گھروں کا بھی دورہ کرتے ہوئے گھر والو ں کو انصا ف کابھروسہ دلایاتھا۔

ان کے قتل کا یاد کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ ’’ اس راستے میں دونوں بی جے پی‘ آرایس ایس اور سی پی ائی(ایم) تشدد کا استعمال کرتے ہیں۔

تشدد کمزوروں کا ہتھیار ہے۔

کانگریس نے ہمیشہ ہی تشدد کا عدم تشدد سے مقابلہ کیاہے‘‘۔ کیرالا کی برسراقتدار سیاسی جماعت قومی سطح پر جس کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے بی جے پی کوشکست دینے کی کانگریس تیاری کررہی ہے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے استفسار کیا کہ پچھلے سال سیلا ب سے متاثر ہوئے لوگوں کے لئے انہو ں نے کیا کیا۔

مذکورہ کانگریس لیڈر جنوبی ریاستوں کے دورے پر ہیں جو لوک سبھا الیکشن کے لئے کانگریس کی مہم کا حصہ ہے۔ کیرالا کے شمالی ضلع کننور لفٹ اور بھگوا طاقتوں کے درمیان شدید تصادم کا علاقہ مانا جاتاہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ مودی اپنے من کی بات کی بات لوگوں سے کہتے ہیں ‘ مگر ہندوستان کی دولت اپنے پندرہ دولت مند دوستوں کو دیتے ہیں۔

اپنے اس الزام کو دہراتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ وزیراعظم مودی نے 3.5لاکھ کروڑ کا قرض صنعت کاروں کا معاف کردیا ‘ انہو ں نے کہاکہ یہ معاہدہ بہت آسانی کے ساتھ ہوا ہے۔