حیدرآباد۔10۔ جون (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے تلنگانہ اور آندھراپردیش کیلئے نئے آئی پی ایس عہدیداروں کو الاٹ کیا ہے۔ 2020 سیول سرویس امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے آئی پی ایس عہدیداروں کی تعداد 200 ہے جن میں سے تلگو ریاستوں کو 9 عہدیدار الاٹ کئے گئے۔ تلنگانہ کیلئے 5 اور آندھراپردیش کیلئے 4 عہدیدار الاٹ کئے گئے۔ تلگو ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 10 عہدیداروںکو دیگر ریاستوں کے لئے الاٹ کیا گیا۔ نومبر 2021 ء تک مخلوعہ جائیدادوں کے اعتبار سے ریاستوں کو آئی پی ایس عہدیدار الاٹ کئے گئے۔ تلنگانہ کو الاٹ کردہ عہدیداروں میں اویناش کمار (بہار) ، کاجل (اترپردیش)، کے راہول ریڈی (تلنگانہ) ، شیوم اپادھیائے (آسام) اور ایس ایس ریڈی (تلنگانہ) شامل ہیں۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کا دیگر ریاستوں کیلئے الاٹمنٹ اس طرح ہے۔ ورشتا اڈیپو (اڈیشہ) ، بی ادتیہ (راجستھان) ، ابھیشک انداسو (راجستھان) ، کے کرن کمار(بہار) ، سی ایچ رجنی کانت (مہاراشٹرا) ۔ آندھراپردیش کو الاٹ کردہ آئی پی ایس عہدیداروں میں سی ایچ یشونت کمار ریڈی (آندھراپردیش) ، دکشا (دہلی) ، لواجیوتی مشرا (بہار) اور ایس انکیتا مہاویر (مہاراشٹرا) شامل ہیں۔ آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے آئی پی ایس عہدیداروں کی دیگر ریاستوں میں تعیناتی عمل میں آئی جن میں وی ساہتیہ (گجرات) ، پی رمنیا (ناگالینڈ) ، بی چندراکانت ریڈی (مہاراشٹرا) ، ایم وی این وی لکشمی سوجنیا (اے جی ایم یونین ٹیریٹری ) اور آر وسنت کمار (اترپردیش) شامل ہیں۔ر