تلنگانہ حجاب ، حلال اور فرقہ وارانہ فسادات سے پاک

   

ہم صرف انتخابات کے موقع پر سیاست کرتے ہیں ، باقی وقت ترقی کو دیتے ہیں : کے ٹی آر
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ صرف انتخابات تک ٹی آر ایس سیاست کرتی ہے۔ اس کے بعد صرف ترقی کو ترجیح دیتی ہے ۔ گچی باولی میں زیڈ ایف ٹکنالوجی سنٹر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست تلنگانہ سرمایہ داروں کے لیے محفوظ اور پرکشش مرکز میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ آئی ٹی کمپنیوں کے لیے ریاست میں بہترین مواقع دستیاب ہیں ۔ تلنگانہ میں حجاب ، حلال اور فرقہ وارانہ فسادات کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ صلاحیتیں رکھنے والے نوجوانوں کو بہت سے مواقع دستیاب ہیں ۔ تلنگانہ حکومت بڑی کمپنیوں کے علاوہ چھوٹے اور متوسط کمپنیوں کی مکمل حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔ آٹو موبائل شعبہ میں باش ، ہونڈائی کے علاوہ دیگر عالمی سطح کی کمپنیاں تلنگانہ حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔ تلنگانہ موبلیٹی ویالی ( ٹی ایم وی ) کے حصہ کے طور پر زیڈ ایف کو یہاں مدعو کیا گیا ہے ۔ ملک کے سڑکوں کی نوعیت کے لحاظ سے گاڑیاں ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ موبلیٹی ، ایمرجنگ ٹکنالوجی مستقبل میں روزگار کی تخلیق اور معاشی ترقی میں کلیدی رول ادا کرے گی۔ اس پروگرام میں محکمہ آئی ٹی و صنعت کے پرنسپل سکریٹری جیش رنجن زیڈ ایف ٹکنالوجی کے صدر ، انڈیا ریجنل ہیڈ کے وی سریش ، سینئیر وائس پریسیڈنٹ ڈرک ایڈمک ، نائب صدر کرشنا سوامی اور دوسرے موجود تھے ۔۔ ن