حیدرآباد- 5۔مارچ(یواین آئی) تلنگانہ میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔کئی مقامات پر دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے ۔اضلاع کریم نگر، نلگنڈہ، عادل آباد اور کھمم میں درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق عموما مارچ میں درجہ حرارت میں اضافہ شروع ہوجاتا ہے اور اپریل سے گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے تاہم مارچ کے ابتدا سے ہی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ منچریال، کھمم، کوتہ گوڑم، پداپلی اور کاماریڈی میں درجہ حرارت تقریبا 38ڈگری درج کیاجارہا ہے اور آئندہ دنوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ہے ۔