تلنگانہ میں کورونا کے 1,269 نئے کیس ‘ 8 اموات

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں آج ایک دن میں کورونا وائرس کے 1,269 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 8 اموات ہوئی ہیں۔ اب تک مرنے والوں کی تعداد 356 ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آج جملہ 1,563 مریضوںکو علاج اور صحتیابی کے بعد ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے ۔ اب تک جملہ 22,482 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ مزید 11,883 مریض دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔ آج کے تازہ کیسوں میں 800 کا تعلق گریٹر حیدرآباد سے بتایا گیا ہے جبکہ رنگا ریڈی ضلع سے 132 اور میڑچل سے 94 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ سنگاریڈی سے36 ‘ ناگرکرنول سے 23 ‘ محبوب نگر سے 17 ‘ نلگنڈہ سے 15 ونپرتی سے 15 ورنگل اربن سے 12 اور نظام آباد سے 11 کیس رپورٹ ہوئے ۔