حیدرآباد۔/5 مارچ، ( سیاست نیوز) نیشنل لیگل سرویسس اتھاریٹی کی ہدایت پر 8 مارچ کو تلنگانہ میں نیشنل لوک عدالت کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ سیول اور کمپاونڈیبل کریمنل کیسس کی عدالتوں کے باہر یکسوئی کی جاسکے۔ نیشنل لوک عدالت ہائی کورٹ اور ریاست کی تمام تعلقہ سطح کی عدالتوں میں منعقد کی جائے گی۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کے کارگذار چیف جسٹس اور ایگزیکیٹو چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سرویسس اتھاریٹی جسٹس سوجئے پال کی نگرانی میں ریاست بھر میں تمام عدالتوں میں نیشنل لوک عدالت کے اہتمام کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ نیشنل لوک عدالت میں کسی فیس یا اخراجات کے بغیر معاملات کی یکسوئی کی جاتی ہے۔ زیر التواء مقدمات میں جمع کردہ کورٹ فیس کو لوک عدالت میں معاملہ کی یکسوئی کے بعد واپس کیا جاتا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سرویسس اتھاریٹی کے ممبر سکریٹری سی ایچ پنچاکشری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے دیرینہ مقدمات کی عدلیہ کے باہر یکسوئی کو یقینی بنانے کیلئے لوک عدالت سے استفادہ کریں۔ لوک عدالت سے استفادہ کے خواہشمند افراد ضلع لیگل سرویسس اتھاریٹی کے صدرنشین یا سکریٹری کے علاوہ ڈسٹرکٹ کورٹ کامپلکس میں نیائے سیوا سدن سے ربط قائم کرسکتے ہیں۔ اپنے قریبی منڈل لیگل سرویسس کمیٹی سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے تاکہ مقدمات کو لوک عدالت میں پیش کیا جاسکے۔1