تلنگانہ وقف بورڈ کا اجلاس120 سے زائد آئٹمس کی منظوری

   

حیدرآباد۔/27 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ وقف بورڈ کا اجلاس صدرنشین سید عظمت اللہ حسینی کی صدارت میں حج ہاوز نامپلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی صابری، ڈاکٹر نثار حسین حیدر آغا، ملک معتصم خاں، ایم کے مقیت ایڈوکیٹ، بندگی پاشاہ اور ذاکر حسین جاوید ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔ تقریباً 4 گھنٹے سے زائد تک جاری رہے اجلاس میں 120 سے زائد ایجنڈہ آئٹمس پر مباحث اور منظوری دی گئی۔ زیادہ تر ایجنڈہ آئٹمس میں تولیت کمیٹی اور منیجنگ کمیٹیوں کی منظوری شامل تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ بعض ایجنڈہ آئٹمس پر ارکان کے درمیان اختلاف رائے دیکھا گیا اور اس مسئلہ کو حکومت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
نئے چیف ایگزیکیٹو آفیسر کے تقرر کے بعد یہ بورڈکا پہلا اجلاس تھا۔ عام طور پر اجلاس کے بعد صدرنشین کی جانب سے بریفنگ دی جاتی ہے لیکن اس مرتبہ اجلاس کو مکمل طور پر انڈور رکھا گیا اور میڈیا کو تصویر کشی اور ویڈیو گرافی کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی صدرنشین نے بعد میں کوئی بریفنگ دی۔1