حیدرآباد۔/20جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 640 کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 659 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 4492 افراد آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ پیر اور منگل کو 31265 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 717 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ حیدرآباد میں 277 کیسس درج کئے گئے جبکہ کتہ گوڑم 16 ، جگتیال 10 ، کریم نگر 13 ، کھمم 32 ، محبوب آباد 9 ، منچریال 22 ، ملکاجگیری 45 ، نلگنڈہ 25 ، پدا پلی 15 ، رنگاریڈی 50 ، سنگاریڈی 10، سدی پیٹ 9 ، ہنمکنڈہ 15 اور بھونگیر میں 20 کیسس درج کئے گئے۔