یو پی ایس سی میں بہترین مظاہرہ کرنے والے سی ایس بی اکیڈیمی کو مبارکباد
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : حالیہ یو پی ایس سی کے نتائج میں رینکس حاصل کرنے والوں کے ساتھ ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے اپنی قیام گاہ پر ناشتہ کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔ سی ایس بی آئی اے ایس اکیڈیمی کی ڈائرکٹر و منیٹر ایم بالا لتا کی قیادت میں سیولس رینکس حاصل کرنے والوں کے ساتھ ہریش راؤ سے ملاقات کی ۔ جنہیں وزیر نے تہنیت پیش کی اور کہا کہ تمام رینکرس پر تلگو عوام کو فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بالا لتا خود ایک آئی اے ایس ہے ۔ حیدرآباد میں آئی اے ایس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سی ایس بی اکیڈیمی قائم کرتے ہوئے ابھی تک 100 سے زیادہ امیدواروں کو یو پی ایس سی کے امتحانات میں کامیاب بنایا ہے جو قابل فجر اقدام ہے ۔ وہ امید کرتے ہیں مستقبل میں اس اکیڈیمی سے مزید امیدوار منتخب ہوتے ہوئے ملک کے لیے خدمات انجام دیں گے ۔ بالا لتا نے یو پی ایس سی کے امتحانات میں شاندار مظاہرہ کرنے والے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کرنے پر وزیر ٹی ہریش راو سے اظہار تشکر کیا ۔ سی ایس بی اکیڈیمی سے مزید رینکرس کو تیار کرتے ہوئے ملک کو ان کی خدمات فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ ہریش راؤ سے ملاقات کرنے والوں میں سدھیر کمار ریڈی ( رینک 69 ) اے سنہا ( رینک 136 ) بی چیتنیہ ریڈی ( رینک 161 ) رنجت کمار ( رینک 574 ) سمرن راج ( رینک 676 ) شامل ہیں ۔۔ ن