تلنگانہ کے کئی علاقوں میں آئندہ 3 دن میں بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد۔/25 مئی، ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں تک ریاست کے بیشتر علاقوں میں ہلکی اور موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ حیدرآباد میں محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے نتیجہ میں آئندہ 48 گھنٹوں تک ہلکی اور موسلا دھار بارش ریاست کے کئی علاقوں کو متاثر کرسکتی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ خلیج بنگال کے بعض علاقوں میں ہوا کے دباؤ میں کمی کا اثر مزید برقرار رہ سکتا ہے۔ ہوا کے دباؤ کا مرکز کرناٹک سے ٹاملناڈو کی سمت منتقل ہوا ہے جس کے نتیجہ میں تلنگانہ کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ شمال مشرقی مانسون کی مقررہ وقت سے قبل آمد کی پیش قیاسی بھی کی گئی ہے۔ آئندہ 5 دنوں میں ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان نہیں ہے۔ر