چار نامور مسلم شخصیات کے ناموں کا افشاء بھی ہوسکتا ہے، سیاسی و تاجر طبقہ میں ہلچل
ای ڈی سرگرم
حیدرآباد ۔2 ۔اگست (سیاست نیوز) جوئے کا کاروبار کرنے والے چیکوٹی پراوین اور اس کے دیگر ساتھیوں سے پولیس مسلسل دوسرے دن پوچھ تاچھ کر رہی ہے ۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ کئی حقائق سے پردہ اُٹھا ہے ۔ ورنگل ہیڈکوارٹر کی ایک چٹ فنڈ کمپنی سے اس کے تعلقات ہیں اور حوالہ سے رقم منتقل کی گئی ۔ اس چٹ فنڈ کمپنی سے ایک زیڈ پی ٹی سی صدرنشین کے تعلقات پر ای ڈی حکام نے چیکوٹی پراوین اور ساتھیوں سے پوچھ تاچھ کی ہے اور یہ بھی پتہ چلا ہے کہ چٹ فنڈ کمپنی کا مالک اور زیڈ پی ٹی سی صدرنشین نے ایک دو دن قبل ملاقات کی ہے ۔ اس ملاقات پر نظر رکھی گئی تھی ۔ حیدرآباد سے دوبئی بھاری رقم منتقل کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ اس کمپنی کے ذریعہ غیر قانونی دھندہ کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ چیکوٹی پراوین اور مادھو ریڈی کے موبائیل لیپ ٹیاپس اور واٹس ایپ پیام کو چک کیاجارہا ہے جس کے ذریعہ حوالہ لین دین ہوا ہے ۔ کوڈ زبان میں پیام روانہ کرنے کی اطلاعات ہیں ۔ اس پر ای ڈی کی جانب سے نظر رکھی گئی ہے ۔ سمپت نامی شخص سے چیٹنگ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سمپت ، مادھو ریڈی ، چیکوٹی پراوین کے درمیان اکثر پیسوں کے لین دین کی باتیں ہوئی ہیں۔ یہ سمپت کون ہے ؟ رقمی لین دین میں اس کا کیا رول ہے؟ اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے ۔ حوالہ کیلئے سمپت رقم دیتا تھا کیا یا سمپت کے ذریعہ حوالہ چلتا رہا ، اس پر غور کیا جارہا ہے ۔ چیکوٹی پراوین اور مادھو ریڈی کے 6 بینک کھاتوں کی نشاندہی ہوئی ہے ، ان کے اسسمنٹ کے علاوہ لاکرس امور کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔ وزراء چند ارکان اسمبلی دیگر عوامی منتخب نمائندوں فلمی شخصیتوں اور عہدیداروں کے درمیان جو رقمی لین دین ہوئی، اس کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ چیکوٹی پراوین ، مادھو ریڈی کے فون کالس پیامات حالیہ پوچھ تاچھ سے جن شخصیتوں کے نام منظر عام پر آئے ، ان میں چار اہم شخصیتوں کو نوٹس جاری کرنے اور انہیں پوچھ تاچھ کیلئے ای ڈی طلب کرنے کا امکان ہے اور مختلف پہلوؤں سے اس کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اس جوئے اور حوالہ ریاکٹ میں کئی اہم شخصیتیں ملوث ہیں اور تمام ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔ اس فہرست میں چار مسلم شخصیتیں سیاسی قائدین ، تاجر شامل ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پر اوین سے ان کے تعلقات ہیں، بیرونی ممالک جو گئے ہیں ان کی فہرست کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ جلد انکے نام منظر عام پر آسکتے ہیں۔ ن