تمل ناڈو کے پانچ اسکولوں کوبم کی جھوٹی دھمکی

   

تروچیراپلی: تمل ناڈو کے تروچیراپلی شہر کے مختلف مقامات پر پانچ خانگی اسکولوں کو منگل کو ای میل کے ذریعے بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں، جس کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی۔پولیس نے بتایا کہ مہاتما گاندھی سینٹینری ودیالیہ اسکول، راجم کرشنامورتی پبلک اسکول، راجا جی ودیالیہ، اور سنتھانم ودیالیہ سینئر سیکنڈری اسکول تمام سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) سے منسلک ہیں اور ہولی کراس گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کو آج صبح ایک ای میل موصول ہوا جس میں دھمکی دی گئی کہ اداروں پر بمباری کی جائے گی۔
متعلقہ اسکول کے حکام کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر، تمل ناڈو بم ڈیٹیکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ڈی ایس) اور تمل ناڈو کے فائر اینڈ ریسکیو سروسز کے محکمے کے اہلکاروں نے مختلف گروپوں میں تقسیم ہوکر تعلیمی اداروں کے احاطے کے اندر مکمل چھان بین کی۔کئی گھنٹوں کی گہری تفتیش کے بعد پولیس نے کہاکہ بم کی دھمکی ایک افواہ تھی، کیونکہ کچھ بھی مشکوک نہیں ملا