تنہا سفر کرنے کے رجحان میں اضافہ

   


برسلز: تنہا سفر کے شوقین افراد اسے انفرادیت اور آزادی قرار دیتے ہیں۔ تاہم انہیں اپنے انتخاب کی اضافی قیمت بھی چکانی پڑتی ہے۔ سیاحتی کمپنیاں تیزی سے بڑھتے سولوٹرپ کے رجحان سے بھر پور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ جرمنی اور یورپ کے دیگر ممالک میں لوگوں کے اکیلے سفر پر نکل جانے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ٹورآپریٹرز بھی تیزی سے اس رجحان کو اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈی ڈبلیو کے ایک میزبان لوکاس شٹیگے کام اور تفریح کے سلسلے میں اکثر ہی محوِ سفر رہتے ہیں اور وہ ’’سولو ٹرِپ” یعنی تنہا سفر کرنے کے تجربے کو منفرد اور دلچسپ قرار دیتے ہیں۔ 2017 ء کے اوائل میں انہوں نے وسطی اور جنوبی امریکہ میں کوسٹا ریکا سے لے کر ارجنٹائن تک تقریباً ایک سو دنوں تک تنہا سفر کیا۔