جرمنی میں اندرون 3 سال شہریت حاصل کرنا مشکل

   

برلن : قدامت پسند جماعت سی ڈی یو اور اس کی ہم خیال سی ایس یو اور سوشل ڈیموکریٹک یونین پر مشتمل مخلوط حکومت شہریت کے حصول کے قانون میں تبدیلی کرنا چاہتی ہیں۔ تاہم دوہری شہریت اور پانچ برس میں شہریت کا راستہ برقرار رہے گا۔ جرمنی کی اگلی حکومت قدامت پسند کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور جرمن صوبہ باویریا میں اس کی ہم خیال جماعت کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) اور سینٹر لیفٹ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) پر مشتمل ہو گی۔ ان جماعتوں کے درمیان ہونے ایک معاہدہ کے مطابق تارکین وطن کے لیے شہریت حاصل کرنے کا تین سالہ قانون اب ختم کر دیا جائے گا۔