برلن : جرمنی کے تقریباً 5 کروڑ90لاکھ ووٹر اپنے نئے چانسلر اور نئے حکومتی اتحاد کے لیے ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس الیکشن میں 30.6 ملین خواتین جبکہ 28.6 ملین مرد ووٹر ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔جرمنی کے انتخابات عام طور پر توقع کے مطابق ہوتے ہیں لیکن اس بار انتخابات قدرے دلچسپ ہونے کا امکان ہے کیونکہ گزشتہ سال نومبر میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (SPD) کے چانسلر اولاف شولز نے غیر رسمی طور پر اپنے وزیر خزانہ کو برطرف کر دیا تھا۔اس کے بعد اولاف شولز اعتماد کا ووٹ ہار گئے تھے