جرمنی: یہودی عبادت گاہ پر حملے کی کوشش ناکام

   

واشنگٹن ۔ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے شہر ہیلی میں ایک یہودی عبادت گاہ پر مبینہ حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ پولیس نے اب تک دو افراد کی ہلاکت اور ایک مشتبہ شخص کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔یہودی عبادت گاہ میں ’یوم کپور‘ کا تہوار منایا جا رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے عبادت گاہ کی قریبی سڑک پر ایک عورت اور سامنے موجود ریسٹورنٹ میں ایک شخص پر فائر کئے۔