جمہوریت اور انسانی حقوق امریکی پالیسی کی بنیاد

   

جمہوری کانفرنس سے قبل تمہیدی اجلاسوں کا انعقاد
واشنگٹن : صدر بائیڈن نے جمہوریت اور انسانی حقوق کو امریکہ کی خارجہ پالیسی کا مرکز بنانے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرنے کیلئے جمہوریت پر ایک کانفرنس کے انعقاد کا وعدہ کیا ۔ یہ صدر کے اس محکم یقین کی عکاسی کرتا ہے کہ دنیا کو درپیش اہم ترین مسائل پر قابو پانے کیلئے جمہوریتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، اکٹھے سیکھنا ہوگا ، اکٹھے کھڑا ہونا ہوگا اور اکٹھے کام کرنا ہوگا ۔ 9 اور 10 ڈسمبر کو ہونیو الی اس ورچوئل کانرنس میں دنیا بھر سے متنوع جمہوری حکمرانی کے تجربات کی نمائندگی کرنے 110 شرکاء ، سیول سوسائٹی اور نجی شعبوں کے رہنما جمع ہوں گے ۔ ورچوئل کانفرنس سے پہلے امریکہ کی پوری حکومت کے محکمے اور ادارے جمہوری تجدید سے متعلق باقاعدہ ذیلی اجلاسوں کا انعقاد کریں گے جن میں دنیا بھر سے وکلاء ، صحافتی ، نجی شعبے اور سیول سوسائٹی کے ارکان ، قانون ساز اور مقامی حکومتوں کے حکام شریک ہوں گے ۔ امریکہ کو اس کانفرنس کے 19 اجلاسوں کے بارے میں بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ کانفرنس کے بنیادی مقاصد حاصل کرنے کیلئے عملی اقدامات کو مہمیز دیں گے ۔ ان مقاصد میں جمہوریت کا دفاع اور آمریت کے خلاف تحفظ بدعنوانی کا مقابلہ کرنا اور انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینا شامل ہیں ۔ عام لوگ بھی اس کانفرنس کے اجلاسوں میں شرکت کرسکتے ہیں اور اس میں رسائی کی بابت ویب سائٹ
http://www.state.gov/summit-for-democracy
پر معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔