جنوب مغرب مانسون کی تلنگانہ سے واپسی

   

حیدرآباد۔ جنوب مغرب مانسون تلنگانہ اور ملک بھر سے بدھ کو واپس ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔اسی دوران طوفانی گرداب شمالی تمل ناڈو کے ساحل کے سطح سمندر سے 3.1کیلومیٹر اور 5.8کیلومیٹر اونچائی پر جنوب مغرب خلیج بنگال میں مرکوز ہے ۔بلیٹن میں کہا گیا کہ 2نومبر تک تلنگانہ میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے ۔اعظم ترین درجہ حرارت 34ڈگری سلسیس تلنگانہ کے ضلع عادل آباد اور اقل ترین درجہ حرارت 17.5ڈگری سلسیس حیدرآباد میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران درج کیاگیا۔