حیدرآباد2 اگست(یواین آئی)سی پی آئی ایم ایل جن شکتی لیڈرکے راجنا جس کو پیر کو گرفتار کیاگیا تھا، عدالتی تحویل میں کریم نگر جیل منتقل کیاگیا ۔ راجنا،کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹس زیرالتوا تھے ۔راجنا، کوناراو پیٹ کے سودالہ علاقہ کے سابق سرپنچ کے قتل کے ملزم نمبرایک تھا۔راجنا کو قتل میں گرفتار کیاگیا تھا۔بعد ازاں ضمانت پر رہا کیاگیا تھا۔عدالت میں غیر حاضری پر گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ سرسلہ پولیس نے حیدرآباد سے گرفتار کیا تھا ۔