حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی (سیاست نیوز) جوبلی ہلز اجتماعی عصمت ریزی کیس میں 5کم عمر ملزمین کی ضمانت پر رہائی کے دو دن بعد ہی پولیس نے تمام ملزمین کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی ۔ 600 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ جونیل جسٹس بورڈ اور پوکسو خصوصی عدالت میں داخل کی گئی ۔ جوبلی ہلز پولیس نے چارج شیٹ میں 65 گواہان کے بیانات کا ذکر کیا جبکہ فارنسک رپورٹ ، ڈی این اے ٹسٹ رپورٹ ، سی سی ٹی وی فوٹیج ، موبائیل فون کال ڈیٹا ریکارڈس اور سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی بطور ثبوت عدالت میں پیش کیا ہے۔ اے سی پی بنجارہ ہلز این سدرشن کی زیر نگرانی 17 سالہ کم عمر لڑکی کی 28 مئی کو کی گئی اجتماعی عصمت ریزی کیس کی تحقیقات کی گئی تھی ۔ اس کیس میں پانچ کم عمر ملزمین ہونے کے نتیجہ میں ان کے خلاف جونیل جسٹس بورڈ و پانچویں ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ اجلاس پر چارج شیٹ داخل کی گئی جبکہ ایک بالغ ملزم سعد الدین ملک کے خلاف پوکسو کی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ پولیس نے پانچوں ملزمین کو بالغ تصور کرکے انکے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت طلب کی ہے۔ ب