Monday , August 19 2019

جوبلی ہلز میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /11 جون ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ جو اپنے بھائی کو ملازمت ملنے کے بعد خود کی ناکامی پر دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 26 سالہ پرمیشور ریڈی جو بی ٹیک تعلیم یافتہ تھا ۔ یہ طالب علم اپنے بھائی کے ہمراہ روزگار کی تلاش میں شہر منتقل ہوا تھا اور دو بھائی جن کا تعلق دیگلور سے بتایا گیا ہے ۔ کرایہ کا کمرہ لیکر جوبلی ہلز کرشنا نگر میں مقیم تھے ۔ گذشتہ دنوں پرمیشور ریڈی کے بھائی کو بنگلور میں ملازمت کا موقع ملا اور وہ بنگلور چلا گیا جس کے بعد یہ نوجوان تنہا ہوگیا اور ملازمت کے حصول میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT