جونیئر اور ڈگری کالجس کو 14 اور 15 جنوری کو تعطیلات

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے 14 اور 15 جنوری کو جونیئر کالجس اور کمپوزٹ ڈگری کالجس کے لئے تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن ڈاکٹر اے اشوک نے بتایا کہ سیکنڈ ٹرم کی تعطیلات 14 اور 15 جنوری کو رہے گی اور کالجس کا 16 جنوری سے آغاز ہوگا۔ تمام کالجس کے پرنسپلس اور انتظامیہ کو جن میں خانگی غیر امدادی جونیئر کالجس شامل ہیں، ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران کلاسیس کا اہتمام نہ کریں۔ ہدایات کی خلاف ورزی پر انتظامیہ اور پرنسپلس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT