کولکاتا: جونیئرڈاکٹروں کا بھوک ہڑتال آج چھٹے دن میں داخل ہوگیا ہے۔ اس درمیان انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے جمعہ کے روز کہا کہ کلکتہ میں جونیئر ڈاکٹروں کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کی وجہ جو صور ت حال پیدا ہورہی ہے ۔ اس میں ضروری ہے کہ حکومت ڈاکٹروں کے قابل عمل مطالبات کو جلد سے جلد تسلیم کرکے حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کرے۔