حیدرآباد 27 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کے ورکنگ پریسیڈنٹ ٹی جگاریڈی نے بی آر ایس کو خبردار کیاکہ اسے جھوٹی خبریں پھیلانے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ جگاریڈی نے کے ٹی راما راؤ اور ہریش راؤ کو خبردار کیاکہ اگر وہ جھوٹ پھیلانا بند نہیں کریں گے تو انھیں اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سے پہلے کہ ہم صبر کھودیں بی آر ایس قائدین کو سدھر جانا چاہئے۔
ہر دیہات میں موبائیل لیابس کے ذریعہ مفت اسکریننگ کی سہولت
حیدرآباد 27 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیر صحت سی دامودر راج نرسمہا نے کہاکہ حکومت ریاست میں چھ کینسر ریجنل سنٹرس قائم کرے گی اور ہر دیہات میں موبائیل لیابس کے ذریعہ مفت اسکریننگ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔
اس طرح کینسر جیسے موذی امراض کے علاج میں سہولت ہوگی۔