حیدرآباد۔9دسمبر(یواین آئی) اے پی اپوزیشن تلگودیشم سربراہ چندرابابو نے کہا ہے کہ ریاست کے عوام کو تلگودیشم کی شدید ضرورت ہے ۔ انہوں نے گنٹور میں خطاب میں کہا کہ وہ جیتنے کی صلاحیت رکھنے والے افراد کو ہی ٹکٹ دیں گے ۔ اگر اندرونی سروے میں لیڈروں کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تو نظر انداز کرنے والی کوئی بات نہیں، وہ پارٹی مفاد کو خطرہ میں نہیں ڈالیں گے ۔ چندرابابو نے کہا کہ تلگو دیشم جناسینا لیڈروں کو ہر پروگرام میں ساتھ ہونا چاہئے ۔ انہوں نے گاؤں کی سطح پر بھی عوامی مسائل پر مل کر جدوجہد کی ہدایت کی۔