جیل میں ابو سالم سے ملاقات کرنے پردو افراد سے پوچھ گچھ

   

ممبئی : مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے ناسک جیل میں انڈر ورلڈ ڈان ابو سالم سے ملنے آئے دو لوگوں سے پوچھ گچھ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اے ٹی ایس کو معلوم ہوا کہ دو لوگ ناسک سنٹرل جیل میں ابو سالم سے ملنے گئے تھے۔ جن میں ایک عورت اور ایک مرد شامل ہیں۔ یہ اطلاع ملنے کے بعد ناسک اے ٹی ایس نے دونوں سے پوچھ گچھ شروع کی اور کل 5 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی۔ دراصل اے ٹی ایس یہ پتہ لگا رہی ہے کہ یہ دونوں کون ہیں اور ابو سالم سے ان کا کیا تعلق ہے۔ابو سالم 1993 کے ممبئی بم دھماکوں سمیت دیگر مقدمات میں جیل کی سزا کاٹ رہا ہے۔