جے این یو تشدد معاملے میں دہلی پولیس نے درج کیاایف ائی آر

,

   

نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے پیر کے روزجواہرلال نہرو یونیورسٹی(جے این یو) کیمپس میں پیش ائے تشدد جس میں چھ اسٹوڈنٹس زخمی ہوئے ہیں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) منوج سی نے کہاکہ ”جے این یو ایس یو‘ ایس ایف ائی اور اے ائی ایس اے سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس کے ایک گروپ کی جانب سے اے بی وی پی کے نامعلوم اسٹوڈنٹس کے خلاف ہمیں ایک شکایت موصول ہوئی ہے“۔

اسی کے بموجب پولیس نے ائی پی سی کی دفعہ 323‘341‘509اور34کے تحت ایک مقدمہ درج کیاہے۔مذکورہ ڈی سی پی نے مزید کہاکہ اے بی وی پی سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس نے بھی آگاہ کیاہے کہ وہ بھی ایک تحریری شکایت دے رہے ہیں۔

مذکورہ سینئر عہدیدار نے کہاکہ ”اسی پر ایسی شکایت موصول ہونے کے بعد قانونی کاروائی کی جائے گی“۔اتوار کے روز جے این یو میں پیش ائے تشدد کے واقعات نے پھر ایک مرتبہ ملک کی باوقار یونیورسٹیوں کے وقار کو داغدار کیا ہے۔

مذکورہ دائیں بازو اتحاد نے الزام لگایا کہ اے بی وی پی نے کیمپس کے ایک ہوسٹل میں نان ویج کھانے کو زبردستی روکا ہے وہیں اے بی وی پی کا الزام ہے کہ لفٹ اتحاد بشمول این ایس یو ائی نے انہیں رام نومی کے موقع پر ’پوجا‘ اور ’ہوان‘ پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دی ہے