آخری دن 12 امیدواروں نے دستبرداری اختیار کی، 30 اکتوبر کو رائے دہی ، 2 نومبر کو نتائج
حیدرآباد۔ 13 اکتوبر (سیاست نیوز) حضورآباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں صرف 30 امیدوار باقی رہ گئے ہیں۔ آج بی جے پی کے امیدوار ایٹالہ راجندر کی شریک حیات ایٹالہ جمنا، کانگریس کے باغی امیدوار لنگا ریڈی کے بشمول 12 امیدواروں نے پرچہ نامزدگیوں سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ حضور آباد کے ضمنی انتخابات میں 61 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی تھی۔ پرچہ نامزدگیوں کی تنقیح کے دوران مناسب دستاویزات پیش نہ کرنے پر ریٹرنگ آفیسرس نے 19 پرچہ نامزدگیوں کو مسترد کردیا تھا۔ آج پرچہ نامزدگیوں سے دستبرداری کی آخری تاریخ تھی۔ 12 امیدواروں نے پرچہ نامزدگیوں سے دستبرداری اختیار کرلی جس کے بعد انتخابی میدان میں ٹی آر ایس کے امیدوار جی سرینواس یادو، بی جے پی کے امیدوار ایٹالہ راجندر، کانگریس کے امیدوار وینکٹ کے بشمول جملہ 30 امیدوار انتخابی میدان میں رہ گئے ہیں۔ جن امیدواروں نے دستبرداری اختیار کی ہے ان میں نور جہاں بیگم بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ 30 اکتوبر کو رائے دہی ہوگی۔ 2 نومبر کو نتائج جاری ہوں گے۔ انتخابی عہدیداروں کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعہ رائے دہی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ایک الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں 15 امیدوار اور ایک نوٹا کے ساتھ 16 امیدوار رہیں گے۔ ن