حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( راست ) : معتمد اوقاف کمیٹی ایچ ای ایچ دی نظام کی اطلاع کے بموجب حضور نظام آصف جاہ سابع میر عثمان علی خاں بہادر کی سالانہ فاتحہ مقبرہ شاہی واقع اندرون مسجد جودی کنگ کوٹھی 2 مئی 2026 بروز شنبہ بوقت 10 بجے دن مقرر ہے ۔ جس میں تلاوت قرآن ، ختم قرآن ، نعت شریف ، بردہ شریف کے بعد مزار مبارک پر غلاف و چادر گل پیش کیا جاکر فاتحہ خوانی ہوگی اور بارگاہ رسالتؐ میں سلام گذرانا جائے گا ۔ گیارہ ساعت صبح سے مغرب تک عام داخلہ کی اجازت رہے گی ۔۔