حیدرآباد میں ووٹ کاٹنے کی سازش کا پردہ فاش، بی جے پی قائد کیخلاف مقدمہ درج

,

   

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

حیدرآباد۔ 7 اکتوبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR کے دوران ووٹرس کے ناموں کی مبینہ غیر قانونی منسوخی کا معاملہ ایک شدید سیاسی بحران اور ہنگامے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ اسمبلی حلقہ مشیرآباد میں قواعد کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے فرضی فارم ۔ 7 کے ذریعہ اہل ووٹرس کے نام منسوخ کرنے کی کوشش پر چکڑپلی پولیس نے بی جے پی کے بوتھ لیول ایجنٹ ایس بالا چندر کے خلاف باقاعدہ کریمنل کیس درج کرلیا ہے۔ جعلی اور پہلے سے پرنٹ شدہ فارم۔ 7 کے غلط استعمال پر ریاست تلنگانہ میں درج ہونے والا یہ پہلا ایف آئی آر ہے جس کے بعد سیاسی حلقوں بالخصوص بی جے پی کی صفوں میں زبردست کھلبلی مچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 28 ستمبر کو بی جے پی کے قائد بالا چندر نے اسمبلی حلقہ مشیرآباد کے پولنگ اسٹیشن نمبر 210 پر تعینات بوتھ لیول آفیسر کے پاس پیشگی پرنٹ شدہ 30 عدد فارم ۔ 7 درخواستیں جمع کروانے کی کوشش کی تاکہ ووٹر لسٹ سے 30 اہل شہریوں کے نام خارج کروائے جاسکے تاہم چوکس الیکشن عملے اور بی ایل او ن ے شک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے فارمس کو لینے سے صاف انکار کردیا۔ ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی کے واضح احکامات ہیں کہ ووٹر لسٹ میں جھوٹے سرٹیفکیٹس یا جعلی معلومات کے ذریعہ ردوبدل کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بلا لحاظ عہدہ سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ مشیرآباد کے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر ٹی پروین کمار ریڈی نے مکمل قانونی رائے حاصل کرنے کے بعد چکڑپلی پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کروائی۔ چکڑپلی پولیس نے ملزم ایس بالا چندر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 217 ، دفعہ (2)318 اور عوامی نمائندگی کا قانون 1950 کی دفعہ 31 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ 2؍F