نئی دہلی :اترپردیش کی یوگی حکومت نے حلال سرٹیفائڈ مصنوعات کی تیاری اور فروخت پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا تھا ۔ اس فیصلے کو چیلنج کرکے دو عرضیاں سپریم کورٹ میں داخل کی گئی تھیں جن پر آج سماعت ہوئی ۔ سپریم کورٹ نے یو پی حکومت کے علاوہ دیگر متعلقہ افراد کو جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ حلال انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ ا ور جمعیتہ علماء مہاراشٹرا کی جانب سے حلال سرٹیفائڈ معاملہ میں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اترپردیش حکومت نے گذشتہ سال 18 نومبر کو حلال سرٹیفکیشن والی خوردنی مصنوعات کے پروڈکشن ذخیرہ اندوزی ، تقسیم و فروخت پر فوری اثر سے پابندی لگادی تھی ۔