حکومت ایس ٹی ایس سی تاجرین کی مدد کر رہی ہے : رانے

   

نئی دہلی : مرکزی وزیر برائے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز نارائن رانے نے ایس سی/ایس ٹی کاروباریوں کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ سرکاری سطح پر خریداری میں ان کے چار حصہ کو پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔جمعہ کو یہاں ایس سی-ایس ٹی ہب اسکیم کے نفاذ کے لیے تشکیل دی گئی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی پانچویں جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ، مسٹر رانے نے کہا کہ نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب کا مقصد مرکزی حکومت کی مائیکرو اور اسمال انٹرپرائز کے لیے پبلک پروکیورمنٹ پالیسی ہے ۔ انہوں نے اسکیم کے نفاذ کے بعد ایس سی ایس ٹی کاروباریوں سے خریداری میں اضافہ کا بھی ذکر کیا۔ مرکزی وزیر نے یقین دلایا کہ میٹنگ کے دوران اراکین کی تمام تجاویز پر مناسب غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایس ٹی ایس سی کاروباریوں کی مدد کر رہی ہے جس کا اثر سماج میں نظر آرہا ہے ۔