حکومت وعدوں کی تکمیل میں ناکام: ہریش راؤ

   

حیدرآباد۔/20 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بی آر ایس رکن اسمبلی ہریش راؤ نے ریونت ریڈی حکومت پر کسانوں اور نوجوانوں کے مسائل کو فراموش کرنے کا الزام عائد کیا۔ کریم نگر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس حکومت ریتو بندھو اور کسانوں کے قرض معافی کے وعدہ کی تکمیل میں ناکام ہوچکی ہے۔ کے سی آر دور حکومت میں کسانوں کو ریتو بندھو کی رقم جاری کی گئی تھی۔