حکومت کی افطار پارٹی، علماء و مشائخین کی کمی کا شدت سے احساس

   

حیدرآباد۔ 12 اپریل (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے ترتیب دی گئی دعوت افطار میں سرکردہ علماء و مشائخین کی کمی کو شدت سے محسوس کیا گیا۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی دعوت افطار میں شہر حیدرآباد کی سرکردہ تنظیموں کے ذمہ دار علماء و مشائخین نظر نہیں آئے۔ جماعت اسلامی، جمعیۃ علماء ہند، جمعیۃ المشائخ و دیگر تنظیموں سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخین کی عدم موجودگی پر سرگوشیاں کی جارہی ہیں لیکن دوسری جانب تنظیموں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مصروفیات کی بناء پر چیف منسٹر کی دعوت افطار میں شرکت کرنے سے قاصر رہے۔ تلنگانہ میں جاریہ سال انتخابات منعقد ہونے والے ہیں اور انتخابات سے قبل منعقدہ اس آخری دعوت افطار میں سرکردہ افراد کی عدم موجودگی سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ریاست کی اقلیتوں میں حکومت کے خلاف پائی جانے والی ناراضگی کو ہر گوشہ نے محسوس کرلیا ہے۔ دوسری جانب طبقہ مشائخین نے 20 رمضان المبارک یعنی یوم شہادت مولائے کائنات کے موقع پر منعقدہ اس دعوت سے خود کو دور رکھنے کو ترجیح دی جبکہ بیشتر مشائخین و علماء، جناب اکبر الدین اویسی قائد ایوان مقننہ مجلس پارٹی کی جانب سے فاطمہ اویسی کے جی تا پی جی کیمپس میں منعقدہ دعوت افطار میں موجود تھے۔ م